ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے وفد کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے صدر ثاقب رفیق کی قیادت میں جیمز اینڈ جیولری اور فرنیچر سیکٹر پر مشتمل مشترکہ وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی،
وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش اور جمزاینڈ جیولری سیکٹر سے فیاض قریشی، غلام مصطفی, رانا عبدالقدوس اور فرنیچر سیکٹر سے ثاقب نسیم، اکرام الرحمان عباسی، بلال جاوید بھی شامل تھے،
ملاقات میں جمز اینڈ جیولری سیکٹر کو درپیش مسائل خاص طور پر ایس آر او 760،ویلیو ایڈیشن، سکلز ڈیویلپمنٹ، سرٹیفیکیشن، جمز جیولری اتھارٹی اور بیرون ملک سفارتخانوں میں ڈاکومنٹیشن کی تصدیق کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی، فرنیچر سیکٹر کو درپیش مسائل جیسے، امپورٹ ڈیوٹی، اے این ایف کی جانب سے کینٹینرز کی دوہری چیکنگ، مشترکہ منصوبوں اور ایکسپورٹ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفدکی جانب سے جیمز اینڈ جیولری اور فرنیچر سیکٹر کی جانب سے دی گئی سفارشات اور تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مسائل کے حل کے لیے تعاون کا یقین دلایا،
صدر مملکت نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے بڑے بھائی پرویز الطاف ایڈوکیٹ کی وفات پر ان سے تعزیت بھی کی۔
صدر چیمبر ثاقب رفیق نے اگلے سال مئی میں بین الاقوامی معیار کے جمز اینڈ جیولری شو کے انعقاد کے حوالے سے مختصر بریفنگ بھی دی.